مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کےکورنگي علاقہ ميں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتيجے ميں ايس پي شاہ محمد سميت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.کراچی پوليس کے مطابق کورنگي نمبر تين کے علاقے بنگالي کيمپ ميں ايس پي شاہ محمد اپنے دوست ڈاکٹر دلشاد کے ساتھ گاڑي ميں جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائيکل سواروں نے انہيں ٹارگٹ کرکے فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں ڈاکٹر دلشاد موقع پر ہي جاں بحق ہوگئے جبکہ ايس پي شاہ محمد کو اسپتال منتقل کيا گيا جہاں وہ زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے.
مہر نیوز،28 مئی 2012ء : پاکستان کے شہر کراچی کےکورنگي علاقہ ميں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتيجے ميں ايس پي شاہ محمد سميت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.
News ID 1614408
آپ کا تبصرہ